50

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے حیدرآباد میں کرپشن اور نااہلی کی مثالیں قائم کر دیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایم کیوایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کےجوائنٹ انچارج وحق پرست رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ نےڈسٹرکٹممبر،ٹاون انچارج ٹاؤن کمیٹی کے ہمراہ ہیر آباد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے مخدوش قرار دے کر منہدم کردہ تاریخی عمارت کا دورہ کیا اورمتاثرین سےملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی تاریخی ورثہ کو مخدوش قرار دے کر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے انہدام کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کو ایس بی سی اے نے مفتوحہ و لاوارث علاقہ سمجھ لیا ہے کرپٹ و نااہل افسران نےشہر بھر میں لوٹ مار مچائی ہوئی ہے تاریخی و ثقافتی عمارتیں کسی بھی شہر کا حسن ہوتی ہیں انکی تزئین و آرائش انتظامیہ و بلدیہ کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن ہیر آباد میں قدیم بلڈنگ میں رہائش پذیر خاندانوں کو پولیس کے ذریعے بغیر کسی نوٹس اور تمام تر غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے روڈ پر دھکیل دیا حق پرست رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افسران فوری طور پر غیر قانونی سرگرمیوں سے باز آ جائیں حیدرآباد میں انکی لوٹ مار رشوت کی داستانیں زبان زد عام ہیں پورے شہر میں ہر تعمیر ہونے والی عمارت اور بلڈر مافیا سے رشوت لی جاتی ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد اور متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا کہ بلڈنگ کو سرکاری خرچ پر اصلی حالت میں تعمیر کیا جائے اور رہائش پذیر خاندانوں کو معاوضہ ادا کیا جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں