کراچی(ایچ اراین ڈبلیو)مکلی کے قریب کراچی سے آنے والی سیاحوں کی کوسٹر الٹ گئی چھ افراد جانبحق جبکہ 26 افراد زخمی زخمیوں میں دس افراد کی حالت تشویشناک مذید ہلاکتوں کا خدشہ ہے-
کراچی اورنگی ٹائون کے رہائشی سیاحوں کی کوسٹر مکلی درگاھ محمد علی شاھ کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد اسد ۔ارباب ۔رئوف ۔۔بشر ۔احسان اللہ اور ابرار موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ 26 کے قریب افراد جن میں بچے بھی شامل ہیں شدید زخمی ہوگئے دس کی حالت تشویشناک ہے مذید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے سول اسپتال مکلی میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے زخمیوں اور جانبحق ہونے والوں کو ایمبولینسز کے زریعے مکلی سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-


