کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بلدیہ عظمیٰ کا شہر میں کچی آبادی میں بنی غیر قانونی بلند عمارتوں کے خلاف بڑا ایکشن!میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع!کے ایم سی نے بغیر منظوری بنائی گئی ہائی رائز بلڈنگز پر کاروائی کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو لکھ دیا۔
کچی آبادیوں میں بغیر نقشے اور اجازت نامے کے تعمیرات پر فوری کارروائی کی درخواست-بغیر نقشے کے تعمیرات خطرناک اور انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں-صرف زمین کا قبضہ ریگولرائز ہوتا ہے، عمارت کا نقشہ منظورکرنا ایس بی سی اے کااختیارہے-کچی آبادیوں میں غیر قانونی بلند عمارتوں کے باعث خطرات بڑھ گئے، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ
کے ایم سی نے افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت دے دی-سندھ حکومت کی پالیسی کے مطابق غیر قانونی اور خطرناک عمارتوں کے خلاف یکساں کارروائی ہوگی-


