کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سےانتہائی مخدوش حالت خطرناک عمارات کومکینوں سے خالی اور سیل کرنے کاسلسلہ جاری ہےاس سلسلےمیں ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شهمیر بھٹو کی ہدایات پر ماہر تعمیراتی انجینئرز پر مشتمل ایس بی سی اے کی کمیٹی برائےخطرناک عمارات کا مسلسل سروے جاری ہے کمیٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے متعلق پیش کردہ رپورٹس کےمطابق قومی تاریخی ورثہ میں شامل10عمارتوں سمیت کل59عمارتوں کوانتہائی خطرناک قرار دیاگیاہے یہ عمارتیں اولڈ ایریا کے علاقے آرام باغ،لارنس کوارٹرز،نیپیئرکوارٹرز،صدربازار،تلہ رام کوارٹرزاوراولڈ ٹاؤن میں واقع ہیں،قیمتی انسانی جانوں کےتحفظ کے لئے پہلے مرحلےمیں اس زمرے کی41عمارتوں کواب تک مکینوں سے فوری طور پرخالی کرواکر سیل کیاجاچکاہے،مزیدعمارتوں کو مقامی انتظامیہ کی مدد سى خالی کروانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اگلے مرحلے میں ان پر انہدامی عمل کے معاملے میں پیش رفت جاری ہے۔ اس حوالے سے ایس بی سی اے نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ شہرکے گنجان آباد علاقوں میں اندورونی یابیرونی طور پر مخدوش حال،خستہ حالت یاتعمیراتی نقائص کی حامل عمارتوں کی نشاندہی کریں شہری کسی وقت بھی ایس بی سی اے پورٹل پراطلاع رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں جبکہ متوقع بارشوں کے پیش نظرایس بی سی اے میں رین ایمرجنسی قائم ہے جس میں تیکنیکی عملہ ہفتے کے ساتوں دن 24گھنٹے موجود ہے، ایس بی سی اے کے رین ایمرجنسی سینٹرمیں فون نمبر 99232355 اور 99230393یا ویب سائٹwww.sbca@sbca.gos.pk پربھی مطلع کیاجاسکتاہے۔
40


