40

سرگرم فلاحی تنظیموں کاخدمت انسانیت کی آڑمیں منظم کمائی کادھندا بن گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سرگرم فلاحی تنظیموں کاخدمت انسانیت کی آڑمیں منظم کمائی کادھندا بن گیا-اسپتالوں کے باہرقطاردرقطارایمبولنس عوامی خدمت کے بجائےکمائی میں مصروف ہیں-کراچی سے لاکھوں روپے چندہ بٹورنے والے فلاحی اداروں نے مریضوں کوبھی گاہک سمجھ لیا ہے-

فلاحی اداروں کی ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال یا گھرمنتقلی کیلئے منہ مانگی قیمتیں وصولی کی جارہی ہیں-نجی فلاحی تنظٰم نے عباسی اسپتال سے چندقدم کے فاصلے پرواقع پاپوش نگرجانے کا کرایہ پانچ ہزارروپے مانگ لیا-غریب اورنادارخاتون خدمت انسانیت کی آڑ میں فلاحی تنظیمیں کے مکروہ دھندے پرپھٹ پڑیں-آن لائن لگژری کار سروس بھی زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ سوروپے میں عباسی اسپتال سے پاپوشنگرپہنچادیتی ہے-

کراچی میں فلاحی تنظمیں صرف نمودونمائش کرکے لاکھوں روپے چندہ کرتی ہیں-خدمت انسانیت کے نام پرجمع ہونے والاچندہ سماجی رہنماوں کی لگژری لائف اسٹائل پرخرچ ہورہاہے-زکوۃ،صدقات،عطیات فلاحی تنظمیں کودینے والے مخیرحضرات خودمستحقین اورسفید پوش افرادکوتلاش کرکے مددکریں-مخیرحضرات فلاحی تنظیموں کاپیٹ بھرنے کے بجائے اصل حق دارتک اپنی امدادکو پہنچائیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں