40

جماعت اسلامی کے امیرمرزافرحان بیگ نےلانڈھی یوسی 7میں جراثیم کش اسپرے کاافتتاح کردیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)امیرجماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نےکہاہےکہ جماعت اسلامی سندھ حکومت کےعدم تعاون کے باوجود شہریوں کومسائل میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ اپنےمرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن کے قول سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹی ہے۔ انہوں نے کہا تھاکہ ہم فنڈز اور اختیار چھینے جانے کے باوجود روئیں گے نہیں ۔ آج یو سی سطح پر اسپرے کروا کر ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ ہم عوامی خدمت کےجذبےکےتحت وہ کام بھی کررہےہیں جو دوسرے اداروں کی زمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی 7 لانڈھی نمبر4 میں اسپرے مہم کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ ماضی میں نعمت اللہ ایڈوکیٹ کے دور میں بھی ہم نے رکاوٹوں کے باوجود شہر کی بحالی اور نئے ترقیاتی منصوبے مکمل بھی کیے اور بنیاد بھی رکھی ۔ تاہم ناظمین دور کے بعد سے سندھ کے تمام شہر ہی برباد ہوتے گئے ۔ مگر اب جبکہ جماعت اسلامی سے کراچی کی میئر شپ جس پر حافظ نعیم الرحمن کا حق تھا ۔ مگر قابض میئر نے طاقت کے بل پر جماعت اسلامی بلکہ عوامی فیصلے کے تحت حافظ نعیم الرحمن سے میئر شپ کا حق چھین لیا ۔ اس کے باوجود 9 ٹاؤنز چیئرمینز عوام کی خدمات دن رات کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں