کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے جب کہ کراچی والوں کے لیے بھی محکمہ موسمیات نے اچھی خبر دی ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، جس کا آغاز دادو سے ہوگا۔
دریں اثنا ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل کل سے داخل ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش متوقع ہے۔
اُدھر جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بھی آئندہ دنوں کے دوران مزید بارشوں کی توقع ظاہر کی گئی ہے، جہاں بارش کے باعث نشیبی مقامات پر پانی جمع ہونے اور معمولات زندگی متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔


