کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے این ای ڈی یونیورسٹی میں دو نئے منصوبوں کا افتتاح کردیا-وزیراعلیٰ سندھ نے این ای ڈی یونیورسٹی میں فوڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا-یہ جدید سہولیات سے آراستہ عمارت 9 کروڑ 64 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے-وزیراعلیٰ سندھ نے طلباء کے لیے انٹرنیشنل بوائز اینڈ گرلز ہاسٹلز کا افتتاح کردیا-
انٹرنیشنل بوائز ہاسٹل میں 112 طلبہ کی گنجائش ہے-سندھ حکومت کی معاونت سے 6 کروڑ 71 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے-پیپلز پارٹی حکومت خواتین کی تعلیم کے لیے اہم قدم کر رہی ہے-این ای ڈی یونیورسٹی میں 52 طالبات کے لیے گرلز ہاسٹل بھی تعمیر کی گئی ہے-9 کروڑ 85 لاکھ روپے کی لاگت سے خواتین کی رہائش کے لئے ہاسٹل تعمیر کی گئی ہے-تعلیم میں شمولیت اور مواقع کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے-


