کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیرسعودآباد ٹرالرکی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار شخص کے جاں بحق ہونے کا معاملہ متوفی کی شناخت 60 سالہ باقر کے نام سے کی گئی-واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے ٹرالر کو آگ لگا دی-ٹرالر پر سیمنٹ کی بوریاں لوڈ ہیں-مشتعل افراد کا ٹرالر کے ڈرائیور پربھی تشدد کیا-پولیس نےٹرالرڈرائیورکو گرفتار کرلیا-ڈرائیور کی شناخت وارث کے نام سے کی گئی-سیمنٹ سے لوڈ ٹرالر آر سی ڈی گراؤنڈ سے سعود آباد کی جانب آرہا تھا کے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا-حادثے میں موٹر سائیکل مکمل تباہ ہوگئی-لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-
48


