51

قائدآباد پولیس کی بروقت کارروائی،7 سالہ مقدس مریم والدین سے مل گئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قائدآباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ گمشدہ بچی مقدس مریم کو تلاش کرکے والدین سے ملوایا۔مقدس مریم گھرسے نکلی اور لاپتہ ہو گئی، جس پر بچی کے والد نے تھانہ قائدآباد میں بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پربچی کی تلاش شروع کی اورمسلسل کوششوں کے بعد چند گھنٹے کے اندر مسلم آباد کالونی سے بچی کو تلاش کرلیا-والد سے رابطہ کر کے شناخت کی تصدیق کروائی گئی، اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچی کو بخیروعافیت والدین کے حوالے کر دیا گیا۔بچی کی واپسی پر والد نے قائدآباد پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں