کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ملیر کا چارج سنبھالنے ہی ایس ایس پی ملیر نے ایس ایچ اوز سے پہلی تعارفی میٹنگ میں پولیس بیٹروں اور صحافی لبادہ اوڑھے دو نمبر کاموں کی پشت پناہی میں ملوث افراد کے نام مانگ لیے ۔
پی ایس پی آفیسر نے ڈسٹرکٹ ملیر کے 12 ایس ایچ اوز میں سے خاص طور پر 8 ایس ایچ اوز کو پابند کیا کہ سابق ادوار میں پولیس کے بیٹرز اور ڈمی اخبارات ، سوشل میڈیا و یوٹیوبر چینلز کے نام استعمال کرتے ہوئے صحافت کا لبادہ اوڑھے بعض افراد دو نمبر کاموں میں ملوث لوگوں کا مکمل ساتھ دینے اور پولیس کے ہی نام پر رشوت خوری میں ملوث ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں ۔ ایس ایس پی ملیر عبد الخالق پیرذادہ نے 8 ایس ایچ اوز سے پولیس بیٹروں اور جعلی صحافیوں کے نام طلب کر لیے ہیں-


