کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ملیر کی زیر صدارت کرائم کنٹرول سے متعلق اہم اجلاس – افسران کو جرائم کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت-ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کی زیر صدارت ایس ایس پی ملیر آفس میں کرائم میٹنگ کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایس پی ملیر سمیت ضلع ملیر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی اور کرائم کنٹرول کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور و فکر کیا۔ایس ایس پی ملیر نے تمام افسران کو واضح ہدایت دیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں کریں۔ اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروشوں اور گٹکا ماوا جیسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت جاری کی۔
ایس ایس پی ملیر نے ہدایت دی کہ ایسے تمام افراد جو پولیس کی فہرستوں میں شامل ہیں، یا اشتہاری و مفرور ملزمان کے طور پر ریکارڈ پر ہیں، ان کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
ایس ایس پی ملیر نے افسران کو ہدایت دی کہ عوام سے تھانوں میں خوش اخلاقی اور تعاون پر مبنی رویہ اختیار کیا جائے، بصورت دیگر شہریوں سے غفلت برتنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں اسنیپ چیکنگ، کامبنگ سرچ آپریشن، اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر ٹارگٹڈ ایکشنز جاری رکھے جائیں
ایس ایس پی ملیر نے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو جرائم کے خاتمے، امن و امان کے قیام، اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔


