45

ڈاکٹر فاروق ستاراورگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی شہید قوال کی رہائش گاہ آمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گزشتہ شب قلات واقعے میں شہید ہونے والے قوال کی رہائش گاہ جاکر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی، ڈاکٹر فاروق ستار اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرین کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے پوری قوم دہشت گردی کی جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے واقعے کا نوٹس لینے اور جاں بحق افراد کے لواحقین کی داد رسی کے لئے مالی معاونت فراہم کرنے اور زخمیوں کے بہترین علاج کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ساتھ ساتھ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے بھی سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ نگراں کمیٹی کے اراکین ارشاد ظفیر، ارشد حسن، سید شکیل احمد، محمد شریف خان، کامران فاروقی اور دیگر تنظیمی ذمہ داران سمیت اراکین صوبائی اسمبلی، سی او سی اور ٹاون کے ذمہ داران بھی موجود تھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں