43

اجرک مخالف بیانات پر سخت ردعمل،سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پیپلز پارٹی کے ارکانِ اسمبلی ہیر سوہو، پیر مجیب الحق اور محمد آصف نے اجرک مخالف بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی۔ ارکان نے کہا کہ اجرک صرف کپڑا نہیں، سندھ کی تہذیب کی علامت ہے، اور اس کی توہین ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہیر سوہو کا کہنا تھا کہ “یونین کونسل تک نہ جیتنے والے سندھ کی ثقافت پر سوال اٹھا رہے ہیں اسی طرح پیر مجیب الحق نے کہا کہ “جنہیں اجرک سے مسئلہ ہے، وہ یہاں سے چلے جائیں”۔ دوسری جانب رہنماؤں نے بھی انتظامی معاملات کو ثقافتی علامتوں سے الگ رکھنے پر زور دیا اور خبردار کیا کہ ثقافت کو سیاسی نشانہ بنانے پر عوامی ردعمل سامنے آئے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں