38

لیاری،عمارت کی چھت گرنے کا واقعہ،وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے نوٹس لے لیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے لیاری کے علاقہ کھڈا مارکیٹ میں ایک عمارت کی چھٹی منزل کی چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔صوبائی وزیر نے فوری طور پر ڈپٹی کمیشنر سائوتھ اور دیگر کو حادثہ کی جگہ پہنچ کر ریسکیو آپریشن کرنے کی ہدایات دے دی۔ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ڈپٹی کمیشنر سے اس حادثہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔حادثہ جس عمارت میں ہوا ہے اس کی پوری رپورٹ پیش کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں