کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیر سعید غنی گذشتہ روز قلات میں دہشتگردی کا شکار ہونے والے کراچی کے رہائشی تین افراد میتیں وصول کی۔یہ ایک دہشتگردی کا ایسا واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔اس سانحہ میں 3 بے گناہ شہید ہوئے جو پیشہ کے لحاظ سے قوال ہیں اور وہ وہاں کسی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے جارہے تھے۔
سندھ حکومت ان بے گناہ شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کو ہر صورت انصاف دلوایا جائے گا۔قلات میں جو شدید زخمی ہیں ان کے لئے بلوچستان حکومت سے بات ہوئی ہے ان تمام کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔


