53

ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغرکی کئی ماہ پرانی لاش چھیپاسردخانےمیں موجود ہے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)فلیٹ سےماڈل واداکارہ کی کئی ماہ پرانی لاش ملنےکامعاملہ-ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش چھیپا سرد خانے میں موجود ہے-ورثاء کی جانب سے لاش لینے کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا-متوفیہ حمیرا کے بہنوئی نے لاش لینے کے لئے گزری تھانے رابطہ کیا تھا-پولیس نے متوفیہ کے بہنوئی کو لاش دینے سے منع کردیا-متوفیہ کی لاش حقیقی رشتے دار کو سپرد کی جائے گی-

متوفیہ حمیرااصغرکے بہنوئی کو حقیقی رشتے کو ساتھ لانے کے لئے کہا گیا ہے-متوفیہ کے ورثاء لاہور میں رہائش پزیر ہیں جن سے پولیس نے رابطہ کیا تھا-متوفیہ کے والد سے پولیس نے رابطہ کیا تھا جس پر والد نے اداکارہ سے قطع تعلق ختم کرنے کا کہا تھا-لاش لینے کے حوالے سے مشاورت کررہے ہیں-مشاورت کرنے کے بعد دیکھیں گے کہ لاش کون لے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں