56

ٹریفک پولیس ساؤتھ کی جانب سے آگاہی مہم کا انعقاد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ٹریفک پولیس ساؤتھ کی جانب سے شہریوں میں ٹریفک قوانین کے متعلق شعور بیدار کرنے کے لیے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

تمام ڈی ایس پیز ٹریفک ساؤتھ کی نگرانی میں تمام اھم پوائنٹس پر پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے شہریوں اور راہگیروں کو آگاہی دی گئی کہ تمام موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان سندھ حکومت سے منظور شدہ نمبر پلیٹس کا استعمال یقینی بنائیں اور اپنی گاڑیاں اپنے نام پر رجسٹر کروائیں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی یا زحمت سے بچا جا سکے۔

ٹریفک پولیس کا مقصد سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنا، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔یاد رکھیں، آپ کی سلامتی ہمارے لیے مقدم ہے۔ٹریفک پولیس ہر لمحہ آپ کی خدمت اور رہنمائی کے لیے موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں