43

وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پولیس افسران کی ترقی کی تقریب

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پولیس افسران کی ترقی کی تقریب-بی پی ایس 20 اور 21 میں ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے گئے-سید مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز کو رینک پہنائے-

تقریب میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، انسپیکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور دیگر افسران نے شرکت کی-تقریب میں ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ بھی موجود تھے-

گریڈ 21 میں ترقی پانے والوں میں ذوالفقار لاڑک، شرجیل کھرل، آزاد خان اور اقبال دارا کو ایڈیشنل آئی جی کے رینک دیے گئے-ڈی آئی جیز میں جنید شیخ، عمران شوکت، عباس رضوی، شیراز نظیر، شوکت کھیتران اور شاد ابن مسیح گریڈ 20 میں ترقی پا گئے-

اپنا تبصرہ بھیجیں