کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کمیٹی پریس کلب کے بانی محترم قیصر حبیب صاحب کی زیر نگرانی ان افراد پر مشتمل ہوگی جو صحافت کے وقار، غیر جانب داری اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہیں-
ایڈھاک کمیٹی پریس کلب کی تنظیمی فعالیت، شفافیت، اور مثبت صحافتی ماحول کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ یہ قدم صحافت کو ایک نیا رخ دینے اور کیماڑی کے صحافیوں کو مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے-کمیٹی کے معزز اراکین کے ناموں کا باقاعدہ اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا-


