کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاایف آئی اے کراچی زون کادورہ۔ اہم اجلاس کی صدارت کی-حوالہ ہنڈی مافیا کےخلاف موثرکریک ڈاؤن کاحکم-حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پرہاتھ ڈالاجائے۔کسی کادباؤقبول کئےبغیرمافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے-وزیرداخلہ محسن نقوی کا بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کا حکم-
بھکاری مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کر رہا ہے۔ ایجنٹس کے خلاف بلاامتیاز ایکشن نظر آنا چاہیے۔ مفرور ایجنٹس کو دیگر صوبوں کے تعاون سے گرفتار کیا جائے- بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے بھکاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ جعلی ادویات کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں۔جعلی ادویات کے مکروہ دھندے ملوث لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
جعلی ادویات کےکاروبار میں ملوث لوگوں کی اصل جگہ جیل ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کارروائی کاحکم-وزیرداخلہ محسن نقوی کا5ہزارسےزائد ڈالربیرون ملک لےکرجانےوالےمسافروں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم-ایسے مسافروں کے خلاف قانون کے مطابق بھرپور کارروائی کی جائے۔ محسن نقوی کی ایف آئی اے حکام کو ہدایت-ڈائریکٹر کراچی زون نعمان صدیق نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دی-وزیرداخلہ محسن نقوی کو ایف آئی اے کراچی زون کی کارکردگی اور ایشوز سے آگاہ کیا گیا-


