41

کراچی میں عزاداران حسین کی سہولت کیلئے کیمپ لگادیئے گئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی خصوصی توجہ کی بدولت محرم الحرام کے حوالے سے بلدیاتی انتظامات کو تقریبا حتمی شکل دےدی گئ ہےکامران چورنگی اورکالابورڈ نزد میٹرو پر عزاداران حسین کی سہولت کیلئے کیمپ لگائے گئے ہیں .چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نےوائس چئیرمین عبدالحق بلوچ اورمیونسپل کمشنرعالمگیر جونیجو کے ہمراہ بلدیاتی خدمات کی فراہمی کا جائزہ لینےکےساتھ کامران چورنگی پرلگائےگئےکیمپ پرعزاداران حسین میں مشروبات پیش کئےاس موقع پرچئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ دستیاب وسائل میں زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات فراہم کی گئ ہیں ،جلوس کے روٹس اور امام بارگاہوں کے گردونواح میں بلدیاتی سہولیات کیلئے تاحال عملہ مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ ماہ محرم ہمیں حق پر ڈٹ جانے اور ایثاروقربانی کا درس دیتا ہے امام عالی مقام حضرت امام حسین اور ان کے رفقا کی قربانیوں نے دین اسلام کی عظمت کو رہتی دنیا تک اجاگر کردیا ہے اور پیغام دے دیا ہے کہ اسلام کی سربلندی کیلئے سر کٹانے سے گریز نہیں کرنا ہے انہوں نے کہا کہ عزاداران حسین کو سہولیات پہنچانے کیلئے عباس ٹاؤن،نیو رضویہ سمیت دیگر علاقوں میں شب وروز بلدیاتی خدمات فراہم کی گئ ہیں جلوس کے روٹس پر روڈ لیولنگ سمیت روشنی ودیگر انتظامات کئے گئے ہیں ،کامران چورنگی اور کالا بورڈ نزد میٹرو پر عزادارن حسین کی آسانی کیلئے کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں انہیں لنگر ومشروبات سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں