کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)لیاری میں 5 منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کے نتیجے میں درجنوں افراد کےزخمی ہونے پر چئیرمین آباد کا اظہارِ افسوس- لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ افسوسناک ہے-
مخدوش عمارتوں کی فہرست ہونے کےباوجود ایس بی سی اے کاعمارتوں کو خالی نہ کرانا تشویشناک ہے-حکومت سندھ عمارتوں کی حالت کا فوری جائزہ لے کر خستہ حال عمارتوں کو خالی کرانے کے اقدامات کرے-ریسکیو ٹیموں کو جدید مشینری اور وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے-
ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے زخمی افراد کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کریں-آباد کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں-


