کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی حکومت نے 2022ء کے سیلاب کے بعد صوبوں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کرلیں-وفاقی وزارت آبی وسائل کے ماتحت ادارے فیڈرل فلڈ کمیشن کی جانب سے چاروں صوبوں سے تفصیلات مانگ لیں-
چاروں صوبوں کے محکمہ آبپاشی سے دو سوالات کے جوابات فوری طور پر طلب کرلئے گئے-2022ء کے سیلاب کے بعد نقصانات کے بعد بحالی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں رکھے گئے فنڈز کی تفصیلات طلب-اس سیلاب میں کونسے عالمی امدادی اداروں نے کتنی امداد فراہم کی کتنی خرچ کی گئی کتنی امداد خرچ نہ ہوسکی-
سیلاب سے بچاؤ کے لئے نئے تعمیراتی منصوبوں کی تفصیلات دی جائیں ان میں سے کتنے مکمل اور کتنے نامکمل ہیں-فیڈرل فلڈ کمیشن کو جلد دونوں سوالات کے جوابات جمع کرائے جائیں تاکہ نئے منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کئے جاسکیں-محکمہ آبپاشی سندھ نے تمام چیف انجنیئرز سے تفصیلات طلب کرلیں تاکہ فیڈرل فلڈ کمیشن کو بھیجی جاسکیں-


