48

محرم الحرام میں شاندارخدمات پرواٹرکارپوریشن کواعزازی شیلڈ پیش کردی گئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محرم الحرام کے دوران شاندار خدمات پر واٹر کارپوریشن کے سی او او انجینئر اسداللہ خان کو جعفریہ الائنس کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کردی گئی-سید شبر رضا زیدی نے سی او او واٹر کارپوریشن کو مثالی انتظامات پر شیلڈ پیش کی-محرم الحرام کے دوران پانی کی بلاتعطل فراہمی اور نکاسی آب کے مؤثر انتظامات پر واٹر کارپوریشن کو خراجِ تحسین پیش کیا-

محرم میں مساجد، امام بارگاہوں، مجالس، جلوسوں اور سبیلوں کے لیے مثالی سہولیات فراہم کی گئیں-واٹر کارپوریشن نے پیشہ ورانہ مہارت اور جذبۂ خدمت سے اہم ذمے داری نبھائی-لاکھوں عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی ایک بڑا چیلنج تھا، واٹر کارپوریشن نے کامیابی سے پورا کیا-محرم الحرام میں انجام دی گئی خدمات واقعی قابلِ تحسین ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں