33

کورنگی پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ،2ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ کورنگی کی حدود میں پولیس اور‍ ملزمان کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا-تھانہ کورنگی کی حدود پولیس پوسٹ غریب نواز انچارج بمعہ اسٹاف کا بمقام سیکٹر E/33 لنک روڈ پر ڈکیتوں سے پولیس مقابلہ ہوا- دورانِ گشت پولیس نے دو موٹر سائیکل سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی-

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک اور دوسرے ملزم کو بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا- ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ زندہ راؤنڈز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی-ہلاک ملزم کی شناخت وقار علی ولد رحیم داد اور بلا ضرب گرفتار ملزم کی شناخت تاج محمد ولد رزاق شاہ کے ناموں سے ہوئی-

ہلاک ملزم ڈفینس، عوامی کالونی قائداباد، اور زمان ٹاؤن کی حدود میں جرائم پیشہ سرگمیوں میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا تھا- واقع کا ضابطے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے-ملزم وقار علی ولد رحیم داد کا سابقہ کرمنل ریکارڈ موجودہے-

1. مقدمہ الزام نمبر 163/2019 دفعہ 23 (i) A تھانہ عوامی کالونی
2. مقدمہ الزام نمبر 463/2019 دفعہ 4/5 RW 7ATA تھانہ قائد آباد
3. مقدمہ الزام نمبر 589/2020 دفعہ 23-1-G تھانہ عوامی کالونی
4. مقدمہ الزام نمبر 767/2020 دفعہ 397/34 ت پ تھانہ ڈفینس
5. مقدمہ الزام نمبر 771/2020 دفعہ 397/34 ت پ تھانہ زمان ٹاؤن
6. مقدمہ الزام نمبر 97/2018 دفعہ 6/9 A تھانہ عوامی کالونی
7. مقدمہ الزام نمبر 671/2021 دفعہ 380/457/34 ت پ تھانہ عوامی کالونی
8. مقدمہ الزام نمبر 798/2021 دفعہ 397/34 ت پ تھانہ عوامی کالونی
9. مقدمہ الزام نمبر 104/2022 دفعہ 324/397/34 ت پ تھانہ عوامی کالونی
10. مقدمہ الزام نمبر 107/2022 دفعہ 23 i A سندھ آرمز ایکٹ تھانہ عوامی کالونی
11. مقدمہ الزام نمبر 249/2024 دفعہ 23 i A سندھ آرمز ایکٹ تھانہ میمن گوٹھ

اپنا تبصرہ بھیجیں