4

02 روز سے لاپتہ 17 سالہ بچے کو بحفاظت بازیاب

جہلم (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کی اہم کارروائی، ایمرجنسی 15 کی کال پر فوری کارروائی، 02 روز سے لاپتہ 17 سالہ بچے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا،

ایمرجنسی 15 پر کال موصول ہوئی کہ 17 سالہ بچہ گزشتہ 02 روز سے لاپتہ ہے،تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے اطلاع موصول ہوتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور بچے کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس ٹیم نے انتھک محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لاپتہ بچے کو بحفاظت تلاش کر لیا اور بعد ازاں بچے کو اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا،

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور مشکل کی گھڑی میں فوری مدد فراہم کرنا جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ایمرجنسی 15 پر موصول ہونے والی ہر کال پر فوری رسپانس کو یقینی بنایا جا رہا ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

اپنا تبصرہ بھیجیں