32

خطرناک شاہ گینگ کے 4 سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے

فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)خطرناک شاہ گینگ کے 4 سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے-سی سی ڈی نے خفیہ اطلاع پر ضلع بھکر کے علاقے دلے والی میں اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا-سی سی ڈی فیصل اباد کا شاہ گینگ کے اشتہاریوں کے ساتھ پولیس مقابلہ یوا-پولیس مقابلے میں شاہ گینگ کے چار خطرناک اشتہاری ہلاک ہو گئے-

اشتہاریوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی- سی سی ڈی کا اشتہاریوں کے خلاف پولیس مقابلہ دو گھنٹے تک جاری رہا-اشتہاری پولیس کو قتل ڈاکے، راہزنی بھتہ سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے- ہلاک ملزمان میں گلفام شاہ، عمر شاہ ،حسن شاہ، اور بلال شاہ شامل ہیں-

چاروں ہلاک ملزمان فیصل اباد کے علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے- ملزمان کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقعہ سے فرار ہو گئے- شاہ گینگ کے دیگر مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں-ایس پی سی سی ڈی ملک طارق کی قیادت میں سی سی ڈی کی ٹیم نے کاروائی کی گئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں