کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سعود آباد سے لاپتہ ہونے والا مدرسے کا طالب علم عبد الباسط اپنے آبائی گھر گوادر بلوچستان پہنچ گیا، بلوچستان کے معروف عالم مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا بیٹا 13 سالہ عبد الباسط جو کہ کراچی سعود آباد کے ایک مدرسے میں زیر تعلیم ہے، گزشتہ روز مدرسے سے نکلا تھا، وہ چھٹی کے ایام اپنے رشتہ داروں کے ہاں کراچی اورنگی ٹائون خیر آباد میں گزارتا تھا لیکن وہ گھر نہ پہنچا جسکی بنا پر اہل خانہ کو تشویش ہوئی،عبدالباسط کے قریبی عزیز علی نے بتایا کہ تلاش کرنے پر کوئی سراغ نہ ملنے کی بنا پر سعود آباد تھانے میں عبد الباسط کی گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا گیا، تام بدھ کو عبد الباسط باحفاظت اپنے آبائی گھر پہنچ گئے،
55


