49

پاکستان کوسٹ گارڈ کورنگی نےشجرکاری مہم کےدوران 9000 روڈ پرپودے لگائے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)میونسپل کمشنرکورنگی ٹاون غلام فرید اورکمانڈر وقار میرن ونگ پاکستان کوسٹ گارڈ کورنگی نے کورنگی ٹاون میں جاری شجرکاری مہم کے دوران شجرکاری کے فروغ کے لیے9000 روڈ پر پودے لگائے میونسپل کمشنر کورنگی ٹاون غلام فرید نے کہا کہ چیئرمین کورنگی ٹائون محمد نعیم شیخ اپنےمشن کےمطابق کورنگی ٹاؤن میں گرین اینڈ کلین شجرکاری مہم میں1 لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے کورنگی ٹا ئون میں جاری شجر کاری مہم کا مقصد ماحول کو تباہی سے بچانے کی کوشش کے ساتھ ساتھ مستقبل میں اپنی آ نے والی نسل کوآ لودگی سے صحت مند ماحول فراہم کرناہےیہ درخت ہمارے لیےآکسیجن کاکام کرتےہیں میرے خیال میں پودے ایک خوبصورتی کی علامت ہیں زندگی کی علامت ہے ہمارے ماحول کو خوبصورت بناتے ہیں اور آلودگی کے خلاف کام کرتے ہیں جو ایک بہت مثبت کام ہے ہمیں اس کو بھرپور طریقے سے فروغ دینا چاہیے نوجوان نسل کو بھی اس کی آگاہی دینی چاہئے ۔شجر کاری مہم ما حولیاتی تبدیلی کے پیش نظریہ ایک اچھا اقدام ہےاپنے علاقوں میں ذیادہ سے ذیادہ پودے لگائیں اور جو درخت موجود ہیں انکی آبیاری کر یں اس موقع پرکمانڈر وقار میرن ونگ پاکستان کوسٹ گارڈ کورنگی نے کہا کہ عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ذیادہ سے ذیادہ پودے لگائیں تاکہ آنے والی نسل کو مستقبل میں گھنے سایہ دار درخت کی فراہمی ممکن ہوسکے انہو ں نے مزید کہا کہ ہمارے شہری ادارے اچھا کام کر رہے ہیں اور کراچی چار سے پانچ کروڑ کی آبادی ہے یہ درخت ہے تو زندگی ہے انسان کی جو تخلیق ہے وہ پانی سے ہے اور پانی کا ایک ڈائریکٹ ریلشن ہے فارسٹ کے ساتھ تو ملک کے اندر جب اگر یہ جنگلات کم ہوں گے ہمارا ماحول تبدیل ہوگا جو ایک بہت بڑا چیلنج ہے یہ پودوں کا کم ہونا یقینا گرمی کو اور ٹمپریچر کو بڑھاتا ہے جب یہ ہریالی اور اس طرح کے پودے ہوں گے تو انسان کے ساتھ اس کی جو وابستگی ہے اس سے ماحول کی خوبصورتی بڑھاتی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں