کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کارروائی کے دوران ریسٹورنٹ میں انتہائی ناقص صفائی، کیڑے مکوڑوں کی بھرمار، اور کچن ایریا میں بدترین حفظانِ صحت کے حالات پائے گئے۔ ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق ریسٹورنٹ میں خام مال کو غیر محفوظ طریقے سے ذخیرہ کیا جا رہا تھا۔ریسٹورنٹ میں پروڈکشن فوری طور پر معطل کر کے سیل کر دیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل آصف جان صدیقی کی شہریوں کو صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی-عوامی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا-شہری ناقص کھانے یا صفائی کے خلاف شکایات اتھارٹی کی ہیلپ لائن یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے درج کروائیں۔


