سابق اسسٹنٹ کمشنردادونے وزیراعلی سندھ کے شوکازنوٹس کو چیلنج کردیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سابق اسسٹنٹ کمشنردادوشاہنوازمیرانی نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب جاری کیے شوکاز نوٹس کو چیلنج کردیا-عدالت نے سابق اسسٹنٹ کمشنر دادو شاہنواز میرانی کو جاری شوکاز نوٹس کی بنیاد پر کارروائی سے روک دیا-جب تک درخواست کا حتمی فیصلہ نہیں ہوتا شاہنواز میرانی کے خلاف کارروائی نا کی جائے ،سندھ ہائیکورٹ کے مطابق سابق اسسٹنٹ کمشنر دادو کو معمولی سزا کے طور پر دو سال تک انکریمنٹ کی ادائیگی روک دی گئی تھی-18 فروری کو درخواست گزار نے انکریمنٹ روکنے کے فیصلے کے خلاف وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس اپیل فائل کی تھی-

وزیراعلی سندھ نے درخواست گزار کو ذاتی حیثیت میں سن کر شوکاز نوٹس جاری کردیا-وزیر اعلی سندھ نے شوکاز نوٹس میں کہا کہ کیوں نا آپکی سزا بڑھائی جائے-وزیر اعلی سندھ نے درخواست گزار کی اپیل پر تین ماہ کی مقررہ مدت کے بعد فیصلہ کیا ہے-وزیر اعلی سندھ کے فیصلے کے خلاف سروس ٹربیونل سے رجوع کرلیا ہے-خدشہ ہے کہ درخواست گزار کو کوئی بڑی سزا کا دے دی وزیر اعلی کو کاروائی سے روکا جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں