وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے حجاب پرپابندی کوتعلیمی اداروں تک بڑھانےکااعلان کردیا

ڈنمارک(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم میٹےفریڈرکسن نےڈنمارک میں حجاب پر پابندی کو تعلیمی اداروں تک بڑھانے کااعلان کردیا۔ ڈنمارک کی وزیراعظم میٹےفریڈرکسن کاکہناہےکہ ان کی حکومت مکمل چہرہ ڈھانپنےوالےاسلامی نقاب(برقعہ، نقاب) پرپہلےسےموجود پابندی کو اسکولوں اورجامعات تک بڑھاناچاہتی ہے۔ ڈینش نیوزایجنسی Ritzau کےدیئےگئےاپنےبیان میں میٹےفریڈرکسن نےکہا کہ جمہوریت کومذہب پرترجیح حاصل ہونی چاہیے،آپ کو اپنے عقیدے پر عمل کرنے کا حق ہے،لیکن سرکاری اداروں میں مذہب کا عمل دخل کم ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جامعات میں موجود نماز کے لیے مخصوص کمروں کو بھی ختم کرنا چاہتی ہیں، کیونکہ ان کے بقول یہ سماجی دباؤ اور جبر کا ذریعہ بن سکتے ہیں، خاص طور پر لڑکیوں کے لیے۔ تاہم وزیراعظم نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ نہیں جانتیں کہ یہ رجحان کس حد تک پھیل چکا ہے، لیکن بطور وزیراعظم اور ایک خاتون، وہ عورتوں پر جبر کو ہرگز برداشت نہیں کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں