واہگہ بارڈر ’ناؤ جسٹ ویٹ فار آور ریسپانس‘ کے نعروں سے گونج اٹھا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا پیغام نشر

لاہور: (ایچ آراین ڈبلیو) تاریخی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب اس وقت جذبات اور جوش و خروش کی بلندیوں پر پہنچ گئی جب وہاں نصب بڑی اسکرینوں پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا وہ تاریخی پیغام نشر کیا گیا جس نے مئی 2025 کے معرکہ حق میں دشمن کے تکبر کو خاک میں ملا دیا تھا۔

‘ناؤ جسٹ ویٹ فار آور ریسپانس’ کی گونج
واہگہ بارڈر پر موجود ہزاروں شائقین نے اس وقت فلک شگاف نعرے بلند کیے جب اسکرینز پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے یہ الفاظ گونجے:

“آپ نے ہماری سرزمین پر میزائل داغے ہیں، ہم آپ کو صرف اتنا کہنا چاہتے ہیں کہ نہ ہم تمہاری طاقت، نہ تمہاری جارحیت اور نہ تمہاری مکاری سے مرعوب ہونے والی قوم ہیں۔ ناؤ جسٹ ویٹ فار آور ریسپانس (اب بس ہمارے جواب کا انتظار کریں)”۔

آپریشن بنیان مرصوص کی یاد دہانی
یہ پیغام مئی 2025 میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن اور ’آپریشن سندور‘ کے ذریعے کی گئی جارحیت کے جواب میں دیا گیا تھا۔ اس انتباہ کے بعد پاک فوج نے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کے ذریعے دشمن کو وہ کاری ضرب لگائی تھی جس نے دنیا کو افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کا معترف کر دیا تھا۔

پیغام کی اہمیت
دفاعی مبصرین کے مطابق واہگہ بارڈر جیسے مقام پر، جہاں دونوں ممالک کی افواج اور عوام آمنے سامنے ہوتے ہیں، اس پیغام کی تشہیر بھارت کے لیے ایک واضح یاد دہانی ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ یہ اقدام جہاں پاکستانی قوم کے حوصلے بلند کرنے کا باعث ہے، وہاں دشمن کے لیے ایک سخت نفسیاتی پیغام بھی ہے۔

انسانی حقوق کی آواز بنیں!
ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ (HRNWW) کی کوششوں کو سپورٹ کرنے اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ مزید معلومات اور سپورٹ کے لیے درج ذیل لنک پر وزٹ کریں:

سپورٹ لنک: HRNWW Support Page

اپنا تبصرہ بھیجیں