پلاٹ‌ نمبر A-87 گلشن اقبال میں بنگلہ کے نقشہ پر پورشن کا ایک اور شاہکار تیار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ بلڈںگ کنٹرول اتھارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں غیرقانونی تعمیرات کا کاروبار اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے، اسکیم 24 گلشن اقبال میں غیرقانونی تعمیرات کا سسٹم سنبھالنے والے آصف شیخ نے گرمیوں کے دنوں میں اپنی سرپرستی کی سرگرمیوں کا اضافہ کر دیا، اس سلسلے میں رہائشی پلاٹ جس دومنزلہ بنگلے کا نقشہ منظور کروایا گیا وہاں پر پورشن کی تعمیرات حتمی مرحلے میں داخل، پلاٹ نمبر A-87 بلاک 13 سی گلشن اقبال آصف شیخ کی جانب سے جلد از جلد تعمیرات مکمل کرنے کے ٹاسک دئیے جانے کے بعد بلڈر یونس نے فی الحال غیرقانونی عمارت میں جعلی رہائش کرانے کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں، واضح رہے کی ایس بی سی اے ٍڈسٹرکٹ ایسٹ کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کرانے کے لئے لوٹ سیل کا بازار لگا دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں