کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)خود کو سول اسپتال کا ڈاکٹر ظاہر کرکے مریضوں سے پیسے بٹورنے والا ملزم گرفتارہوگیا-ایس ایچ او تھانہ مارکیٹ منیر احمد عباسی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کی گئی-واضح رہے کہ سول اسپتال حیدرآباد سے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا-گرفتار ملزم کی شناخت علی بخش ولد امیر بخش کے نام سے ہوئی-گرفتار ملزم خود کو سول اسپتال کا ڈاکٹر ظاہر کرکے مریضوں سے پیسے بٹورتا تھا-
زیر حراست ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں اعتراف کیا کہ وہ خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے گزشتہ کئی دنوں سے سول اسپتال میں آنے والے مریضوں سے پیسے بٹورتا تھا جبکہ ملزم کے پاس ڈاکٹر کی کوئی ڈگری موجود نہیں-گرفتار ملزم کے خلاف مارکیٹ پولیس نے مقدمہ کرائم نمبر 167/2025 زیر دفعہ 419,420,170,171 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کردیا-


