55

DHA اور کلِفٹن کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنیوالے ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساوتھ مہظور علی کے احکامات پر ضلع ساؤتھ میں منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کاروائیاں جاری ہیں-ایس پی کلِفٹن عمران جھکرانی کی قیادت میں ایس ایچ او کلفٹن نےمنشیات فروشوں کورنگےہاتھوں گرفتارکرلیا- ملزمان کی شناخت خالد ولد اقبال اورآفتاب انور ولد محمد انور کے ناموں سے ہوئی- ملزمان DHA اور کلِفٹن کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے-واضح رہے کہ ملزمان کے قبضے سے 645 گرام چرس برآمدکرلی-گرفتار ملزمان میں ایک کا نام اسپیشل برانچ کی فہرست میں شامل سیریل نمبر 10 اور 434 کٹیگری B اور C کا فعال منشیات فروش قرار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 337/2025 : 9(1)3b / 9(1)3a CNSA کے تحت تھانہ کلفٹن میں درج کرلیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں