کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اجمیرنگری پولیس کا فیکٹریوں میں وارداتیں کرنے والے انتہائی مطلوب( ماما گرو)گینگ کہ ساتھ مقابلہ پیش آیا-مقابلے کے دوران انتہائی خطرناک 2 ملزمان شدید زخمی حالت میں جبکہ تیسرے ساتھی کو بلا ضرب گرفتار کرلیا گیا-
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پسٹل 30 لوڈ میگزین 04 چھیننے ہوے موبائل فون اور 1چھینی ہوئی موٹر سائیکل ہونڈاCD بھی برآمد کرلی گئی-بمقام اندرون روڈ سیکٹر 5بی3 نزد 4 اسٹار لان کہ قریب اجمیر نگری پولیس نے 2 موٹر سائیکل پر سوار 5 ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان شدید زخمی ہالت میں اور 1 ملزم کو بلا ضرب گرفتارکرلیا گیا-
2ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے- گرفتار ملزمان کی شناخت
(1) امام ڈینوں عرف جاوید گنجا ولد علی خان
(2) زاہد کھوسو ولد سلیمان ( زخمی)
(3) جاوید عرف موٹا ولد متو خان بنگلانی کہ ناموں سے ہوئی
برآمدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ بزریعہ CPLC چیک کیا تو بالا موٹر سائیکل کا مقدمہ الزام نمبر 800/2025 بجرم دفعہ397/34 تھانہ سائیٹ سپرہائی وے میں درج ہیں-گرفتاراس سےقبل بھی پولیس مقابلوں اورموٹرسائیکل چھیننےکے جرم میں درجنوں بار جیل جا چکے ہیں-زخمی ملزمان کو برائے علاج معالجہ عباسی ہسپتال روانہ کیا گیا-


