کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزمان گرفتارہوگئے-تھانہ بریگیڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر جیکب لائن میں کارروائی کرکے دو گٹکا ماوا فروش ملزمان کو گرفتار کیا۔واضح رہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 120 عدد مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل نمبری KIK-1508 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکاڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔گرفتار ملزمان میں محمد اسامہ ولد محمد ناصر اور طلحہ ولد محمد یوسف شامل ہیں۔


