کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع ملیر پولیس کی بڑی کارروائی، شاہ لطیف کے علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا-خطرناک گینگ کا سرغنہ نوید عرف کپی ہلاک ہوگیا- بھتہ خوری، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث نوید عرف کپی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
شاہ لطیف تھانے کی حدود میں گشت پر مامور پولیس پارٹی پر مسلح ملزمان نے فائرنگ شروع کردی،پولیس نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی-فائرنگ کے تبادلے میں ایک خطرناک ملزم ہلاک ہو گیا-ملزم کی شناخت نوید عرف کپی کے نام سے ہوئی ہے۔ہلاک ملزم کا شمار ایک اہم منظم جرائم پیشہ گروہ کے کارندوں میں ہوتا تھا-
ملزم اسٹریٹ کرائمز سمیت، بھتہ خوری، شہریوں سے لوٹ مار اور متعدد سنگین وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے 1 عدد 223 رائیفل, 1 عدد 9mm ماؤزر و ایمونیشن، موبائل فون اور رقم برآمد کرلی-ہلاک ملزم کا تفصیلی کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔
نوید عرف کپی کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ کئی بار قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب رہا ہے۔ملزم سے برآمد شدہ اسلحہ کو فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے۔


