36

20 منٹ سے بھی کم وقت میں چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمدکرلی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ بریگیڈ پولیس نے 20 منٹ سے بھی کم وقت میں چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔امروز تھانہ بریگیڈ کے علاقے سے موٹر سائیکل نمبری KGP-8822 گن پوائنٹ پر چھینی گئی تھی، واردات کی اطلاع گشت پر مامور پولیس کو ملی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا، ملزمان کو پولیس کے تعاقب کا پتا چلا تو ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔برآمدہ موٹر سائیکل کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، جبکہ ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس نے موٹر سائیکل ریکور کرنے کے بعد تصدیق کرکے اصل مالک کے حوالے کردی، جس پر موٹر سائیکل کے مالک نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں