کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ،تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے AQ خان سینٹر کے قریب کارروائی کرکے ملزم محمد زوہیب عرف بابا ولد محمد اورنگزیب کو گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزمان فرار۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزم کے زیرِ استعمال سرقہ شدہ موٹر سائیکل نمبری KLG-0043 کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا جو کہ تھانہ لانڈھی کے علاقے سے سرقہ ہوئی تھی۔گرفتار ملزم و فرار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم نے دورانِ انٹیروگیشن متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف بھی کیا ہے، جس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ ساتھی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔


