کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی تھانہ سعیدآباد پولیس کی مین حب ریور روڈ نیو شارجہ شاپنگ مال سعیدآباد پر کاروائی، گٹکا/ماوا فروشی میں ایک ملزم گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ملزم کی شناخت سلمان ولد محمد یوسف کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 20 عدد پڑیاں مضر صحت گٹکا/ماوا برآمد۔
گرفتار ملزم گٹکا/ماوا سیلر مطلوب ملزمان کی B کیٹیگری سیریل نمبر 68 میں بھی شامل ہے۔
کاروائی ایس ایچ او تھانہ سعیدآباد انسپکٹر پرویز سولنگی کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے عمل میں لائی۔
ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


