38

کورنگی ساڑھے پانچ نمبر سے ٹارگٹ کلنگ، لینڈ گر یبنگ، بھتہ خوری اور ڈکیتی کا ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے پانچ نمبر سے ٹارگٹ کلنگ، لینڈ گر یبنگ، بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایم کیو ایم (لندن) سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم محمد نور الدین عرف عرشی عرف بابا کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم لانڈھی اور کورنگی کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، لینڈ گریبنگ اوربھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ملزم پر سال 2019تک مختلف قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے جبکہ سال 2021میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی ایف آئی آرز درج ہیں۔ ملزم متعد دبار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں