کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ ابراہیم حیدری پولیس کی بہترین کاروائی کی گئی-ابراہیم حیدری پولیس کی کاروائی منشیات فروخت کرنے میں ملوث ملزمہ گرفتار۔تھانہ ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ مقام پر کاروائی کرتے ہوئے بلوچ آباد ابراہیم حیدری کے قریب سے ملزمہ کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمہ کے قبضے سے 520 گرام چرس ، اور فروختگی رقم برآمد ہوئی۔
واضح رہے کہ گرفتار ملزمہ علاقے میں مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرتی تھی،گرفتار ملزمہ کی شناخت تسلیمہ عرف DSP زوجہ نزیر احمد کے نام سے ہوئی۔ ملزمہ کا نام نارکوٹکس کی لسٹ کیٹگری B میں سیریل نمبر 114 پر درج ہے . ابراہیم حیدری پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمہ کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 299/2025 بجرم دفعہ (9)-(1)-3-B درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے.


