39

خاتون منشیات سمیت 5ملزمان گرفتار،چرس اورمین پوری برآمد

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)حسین آباد پولیس کی کارروائیوں میں خاتون منشیات سپلائر سمیت 5 ملزمان گرفتار، چرس اور تیار شدہ مین پوری برآمد-ایس ایچ او انسپیکٹر سید فیض علی شاہ کی سب انسپیکٹر انجم ابرار مغل و دیگر اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں کی گئیں-حسین آباد پولیس کی خفیہ انفارمیشن پر مختلف مقامات سے چھاپہ مار کارروائیاں خاتون منشیات سپلائر سمیت 4 مین پوری سپلائرز گرفتار ہوگئے-واضح رہے کہ پہلی کارروائی کے دوران محمود گارڈن آٹو بھان روڈ کے قریب سے منشیات سپلائر بنام مسمات ستروز جندارا کو 2 کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کرلیا گیا –

دوسری کارروائی کے دوران محمود گارڈن خالی پلاٹ کےقریب سےمین پوری سپلائر شنکر جنداوڈا، عبدالغفار، بلال اور ارشد مسیح کو 400 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرلیا گیا-گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے-حسین آباد پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ اور گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے-مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں