38

پولیس کی چھاپہ مار کارروائی،جواریوں سمیت 5 ملزمان گرفتار

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)حالی روڈ پولیس کی چھاپہ مار کارروائیوں میں جواریوں سمیت 5 ملزمان گرفتارہوگئے-ایس ایچ او انسپیکٹر محمد ہاشم بروہی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں کی گئیں-حالی روڈ پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر مختلف مقامات سے چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 4 جواریوں اور 1 منشیات سپلائر کو گرفتار کرلیا-پہلی کارروائی کے دوران چوڑی فیکٹری کلہوڑو گوٹھ کے قریب جوے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 4 جواریوں کو 3,100 روپے کیش رقم 2 عدد موٹر سائیکلوں اور جوا کھیلنے کے دیگر سامان سمیت گرفتار کرلیا

گرفتار جواریوں میں راشد، اکرم مسیح، خرم کلہوڑو اور محمد وقار راجپوت شامل ہیں-دوسری کارروائی کے دوران سبزی منڈی گندے نالے کے قریب سے منشیات سپلائر راشد ماچھی کو 5 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا گیا-گرفتار منشیات سپلائر برآمد شراب مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کیلئے لیکر جارہا تھا-گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے-حالی روڈ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف جوا آرڈیننس اور حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے-مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری-

اپنا تبصرہ بھیجیں