لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری-شیراکوٹ پولیس نے 02 منشیات فروشوں کوگرفتارکرلیا-منشیات فروش محمد علی کونیازی اڈا کی گلی اور فریاد کو ہائی سکول کےقریب سےگرفتارکیا گیا-ملزمان شیراکوٹ کو مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتے تھے-منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر 01 کلو 740 گرام چرس برآمد-ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش کے لئے حوالہ انویسٹی گیشن کر دیا-ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی شیراکوٹ پولیس کو شاباش دی-نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں-
51


