36

عورت پر تشدد و تذلیل کرنیوال شخص گرفتار،تشدد کی ویڈیووائرل ہوگئی

گھوٹکی(ایچ آراین ڈبلیو)گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص کی جانب سے ایک عورت پر تشدد/تذلیل کرتا ہوا دیکھا گیا تھا۔

اس وڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی جانب سے پولیس کو ملزم گرفتار کرنے کے سخت احکامات جاری کئے تھے۔

ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے احکامات پر ایس ایچ او اے سیکشن محمد قابل بھیو نے کاروائی کر کے اس تذلیل والے واقعے میں ملوث ملزم عبدالقدیر ولد زاھد حسین سندرانی سکنہ شانتی نگر گھوٹکی کو گرفتار کر کے سرکار کی مدعیت میں کرائم نمبر 189/2025 دفعہ 354.337Ai.337Fi ت پ کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں