37

ایس ایس پی ساؤتھ کی جرائم پیشنہ عناصرکیخلاف کارروائیاں جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ضلع ساؤتھ جناب مہظور علی کی خصوصی ہدایات پر ضلع ساؤتھ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور مؤثر محاصرہ کارروائیاں جاری ہیں ۔

ضلع ساؤتھ کے مختلف تھانوں کی جانب سے منشیات، فحاشی، اسلحہ، موٹر سائیکل چوری، اور پولیس مقابلے سمیت کئی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئیں :

تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروشوں کی فہرست (کیٹگری-B) میں شامل ملزم ذیشان عرف پانڈا ولد سید تاج علی شاہ کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 1120 گرام چرس، جب کہ اس کے ساتھی فیض علی عرف فیضو ولد محمد شفیع کے قبضے سے 530 گرام چرس برآمد ہوئی۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

تھانہ گذری پولیس نے ڈی ایچ اے فیز 6 میں واقع ایک بیوٹی لانج پر چھاپہ مار کر فحش حرکات میں ملوث دو مرد و دو خواتین کو گرفتار کیا۔ مقدمہ الزام نمبر 303/2025 بجرم 294/34 کے تحت درج کر لیا گیا ۔

تھانہ سول لائن پولیس نے دوران گشت حیات خٹک عرف لنگڑا ولد گل دار دین کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 220 گرام چرس برآمد ہوئی ۔

تھانہ کلفٹن پولیس نے CCTV فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان ابو ہریرہ اور دلاور کو گرفتار کیا۔ چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، جب کہ ایک ملزم کا ریکارڈ بھی جرائم سے بھرا ہوا ہے ۔

تھانہ ڈیفنس پولیس نے مقابلے کے بعد دو مسلح ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جن کے قبضے سے دو 30 بور پستول، 5 زندہ راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

تھانہ درخشاں پولیس نے دوران گشت مشکوک شخص اختر ولد سلیم اختر کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 7 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی جاری ہے ۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید قانونی کارروائی و تفتیش جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں